Maktaba Wahhabi

252 - 2029
(584) داڑھی منڈوانا قابل تعزیر جرم ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا اللہ سبحانہ وتعالی عزوجل داڑھی منڈوانے ولےکو رسول اللہ ﷺ کی سنت کی مخالفت کی وجہ سے پکڑے گا اور سزا دے گا کیونکہ آپ نے فرمایاہے : " خَالِفُوا المُشْرِکِینَ: وَفِّرُوا اللِّحَی، وَأَحْفُوا الشَّوَارِبَ " ’’مشرکین کی مخالفت کرو ، داڑھی بڑھاؤ ارو مونچھیں کٹواؤ ۔‘‘ کیا داڑھی ایک مسلمان کے ایمان کامل کے لیے شرط ہے کہ منڈوانے والےکااللہ تعالی مؤاخذہ کرے گا اور اسے سزا دے گا ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! داڑھی منڈوانا حرارم ہے اور وجوب کمال ایمان کے منافی ہے ۔ اس کا منڈوانے والا دنیا میں تعزیر کا اور آخرت میں عذاب کا مستحق ہے ۔ الا یہ کہ وہ اپنی موت سے پہلے پہلے توبہ کرلے ۔ اگر سچی توبہ کرے اور داڑھی کو رکھ لے تو اللہ تعالی اس کی توبہ قبول فرمالے گا کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے : ﴿وَإِنّی لَغَفّارٌ‌ لِمَن تابَ وَءامَنَ وَعَمِلَ صـٰلِحًا ثُمَّ اہتَدیٰ ﴿٨٢﴾... سورةطہ ’’اور جو توبہ کرے اور ایمان لائے اورنیک عمل کرے پھر سیدھے راستے پر چلے ، تو بلا شبہ اس کو میں بخش دینے والا ہوں ۔‘‘ اور اگر کوئی شخص داڑھی منڈانے پر اصرار کرے حتی کہ فوت ہو جائے تو وہ مستحق عذاب ہے اور اگر حالت ایمان میں فوت ہوا تو اس کا معاملہ اللہ تعالی کے مشیت کے سپرد ہے ۔ کہ وہ چاہے تو اسے معاف کردے اور چاہے تو اسے سزا دے قبل ازیں کمیٹی کی طرف سے دلائل کے ساتھ مفصل فتوی صادر ہو چکا ہے کہ داڑھی منڈانا حرام ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص442
Flag Counter