Maktaba Wahhabi

256 - 2029
(589) داڑھی کو کالے رنگ سے رنگنا جائز نہیں ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ داڑھی کو کالے رنگ سے رنگنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اور جو شخص ایسا کرے اس کےبارے  میں کیا حکم ہے ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! داڑھی یا سر کے سفید بالوں کو سیاہ رنگ سے رنگنا جائز نہیں ہے ، کیونکہ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے منع فرمایا ہے ۔سیاہ رنگ کے علاوہ دیگر رنگوں مثلا ًسرخ اور زرد وغیرہ سے رنگنا جائز ہے ۔ منہدی اور وسمہ ملا کر لگانا بھی جائز ہے کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا تھا: «غَیِّرُوا ہَذَا بِشَیْءٍ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ»  (صحیح مسلم ، اللباس ، باب استحباب الشیب بصفرۃ ---الخ ، ح 2102، وسنن ابی داود 4204 وسنن ابن ماجہ ،ح 3624 سنن النسائی ، ح:5079 ) ’’ان سفید بالوں کو رنگ دو مگر سیاہ رنگ سے انہیں بچانا ۔‘‘ نیز نبی ﷺ نے فرمایا ہے : «إِنَّ الْیَہُودَ، وَالنَّصَارَی لَا یَصْبِغُونَ فَخَالِفُوہُمْ» (صحیح مسلم اللباس والزینة ، باب فی مخالفة الیہود فی الصبغ ، ح 2103) ’’یہودی اور عیسائی اپنے بالوں کو نہیں رنگتے لہذا تم ان کی مخالفت کرو ۔‘‘ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص445
Flag Counter