Maktaba Wahhabi

261 - 2029
خوابوں کی تعبیر برے خواب آنا اور ان کانقصان پہنچانا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اگر برا خواب آ جائے اور ڈر جائیں تو کیا کریں۔؟کیا برے خواب نقصان پہنچاتے ہیں۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! برا خواب دیکھنے کی صورت میں اٹھ کر اپنے بائیں طرف تین بار تھوک کر شیطان سے اللہ کی پناہ مانگیں۔ یہ اور اس طرح کی دوسری غلط قسم کی خوابیں شیطان کی جانب سے ہیں، اگر مسلمان اس طرح کی خواب دیکھے تو اس کے لیے مشروع یہ ہے کہ وہ اپنے بائیں جانب تین بار تھو تھو کرتا ہوا شیطان اور جو کچھ دیکھا ہے اس کے شر سے پناہ مانگے، پھر اپنی دوسری کروٹ پر ہو کر سو جائے تو یہ اسے کوئی ضرر نہیں پہنچائےگی، اور یہ خواب کسی شخص کو نہ بتائے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: " نیک اور صالح خواب اللہ کی جانب سے ہیں، اور برے خواب شیطان کی جانب سے، چنانچہ جب تم میں سے کوئی شخص برا خواب دیکھے تو وہ اپنی بائیں جانب تین بار تھو تھو کے اور شیطان اور اس کے شر سے تین بار پناہ مانگے تو وہ اسے کوئی ضرر نہیں دے گی " صحیح بخاری کتاب بدء الخلق حدیث نمبر ( 3049 )۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی
Flag Counter