Maktaba Wahhabi

28 - 2029
(353) ہاتھ میں گھڑی پہننا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہاتھ میں گھڑی پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے ' بعض لوگ اس کی مخالفت کرتے ہوئے دلیل یہ دیتے ہیں کہ اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ہماری رائے میں اس میں کوئی حرج نہیں اور نہ عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے کیونکہ عورتوں کی گھڑیاں الگ ہیں اور مردوں کی الگ ہیں اور اگر ایک جیسی بھی ہوں تو پھر بھی کوئی حرج نہیں جیسا کہ چاندی کی انگوٹھی مردوں اور عورتوں سب کے لیے استعمال کرنا جائز ہےاور گھڑی سے مقصود اسے زینت  یا زیور کے طور پر  استعمال کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس سے مقصود تو اوقات کو معلوم کرنا ہوتا ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص277
Flag Counter