Maktaba Wahhabi

282 - 2029
’’ایک اونٹ جس کی کھال اتار لی گئی ہے..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک حاملہ عورت نے یہ خواب دیکھا کہ ’’ایک اونٹ جس کی کھال اتار لی گئی ہے اور اس کے پیٹ کے ساتھ ایک چھڑی سے ٹیک لگا کر کھڑا کر دیا گیا ہے ۔ اسی دوران اوپر سے چیلیں آئیں اور نوچ نوچ کر تمام گوشت کو کھا گئیں۔ اور اس کی گردن ایک زور دار آواز کے ساتھ ٹوٹ گئی ۔ جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ‘‘۔ مہربانی فرما کر اس سلسلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں ؟ حافظ محمد ادریس گوہڑوی نوشہرہ ورکاں الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اپنے ناقص علم کے مطابق تعبیر کچھ اس طرح ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے اب کے یا پھر کبھی ایک بچہ عطا کرے گا جو دنیاوی اعتبار سے بڑا مشہور ہو گا دنیا دار اس سے خوب فائدہ اٹھائیں گے ۔ ان شاء اللہ تبارک وتعالیٰ ۱۵/۸/۱۴۱۷ہـ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 557
Flag Counter