Maktaba Wahhabi

287 - 2029
ڈراونے خواب السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں اٹھارہ سال کی ایک لڑکی ہوں اورالحمد للہ میری زندگی پاک ہے اورمیں دینی احکام کی پابندی کرتی ہوں لیکن میں خواب بہت دیکھتی ہوں اورمیرے اکثر خواب ڈراؤنے ہوتے ہیں اورچند دنوں کے بعد ہی ان کی تعبیر بھی روزروشن کی طرح سامنے آجاتی ہے کہ میرے خاندان پر آلام ومصائب نازل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔میں خواب دیکھنے کے بعد گھر والوں کو بتابھی دیتی ہوں تاکہ وہ اللہ تعالی سے پناہ چاہیں،امید ہے کہ آپ میری رہنمائی فرمائیں گے،جس سے ہمیں ان مصائب سے نجات حاصل ہوجائے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حکم شریعت یہ ہے کہ جو شخص ڈراونا خواب دیکھے ،وہ بیدا رہونے کے بعد تین باراپنے بائیں طرف تھوک دے،شیطان سے اللہ تعالی کی پناہ چاہے جو اس نے برا خواب دیکھا ہے ،اس کے شر سے بھی اللہ تعالی کی پناہ چاہے اورپہلوبدل لے تویہ براخواب اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گااورکسی کو اس خواب کے بارے میں بتائے بھی نہیں کیونکہ نبی کریمﷺنے براخواب دیکھنے والے کو یہی باتیں سکھائی ہیں جو ہم نے ذکر کی ہیں اوراگراچھا خواب دیکھے تواللہ تعالی کی حمد وثنابیان کرے اوران لوگوں کو بتادے جن سے اسے محبت ہو،چنانچہ رسول اللہ ﷺکی صحیح حدیث سے اسی طرح ثابت ہے۔     مقالات وفتاویٰ ابن باز صفحہ 423
Flag Counter