Maktaba Wahhabi

292 - 2029
(475)خواب میں سفید چاول دیکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں خواب میں سفید چاول کثرت سے دیکھتا ہوں 'اس کی کیا تعبیر ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! میں   خواب  کی تعبیر نہیں  جانتا  لیکن خوابوں کی تعبیر کے بارے میں  سوالات کی کثرت کی وجہ سے  اپنے بھائیوں  کی خدمت میں عرض کرتا ہوں  کہ نبی ﷺ نے یہ راہنمائی فرمائی ہے  کہ اگر انسان  کوئی براخواب دیکھے  تو شیطان مردود سے  اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ  لے'اپنے بائیں جانب  تین بار تھوک  دے اور یہ پڑھ لے: (اعوذ باللہ  من شر  الشیطان ومن شر مارایت ) (لم اجدہ بہذا اللفظ ) میں شیطان کے شر سے اور جو کواب اس نے دیکھا ہے اس کے شر سے  اللہ کی پناہ  طلب کرتا ہوں ۔" برے خواب  کے بارے میں کسی کو نہ بتائے اور  جس کروٹ  پر پہلے لیٹا  ہو اتھا اسے بدل  لے اور اگر  اس وقت  اٹھ کر  وضو کرکے دو  رکعت  نماز پڑھ لے  تو یہ افضل ہے  'اس طرح  کرنے سے اس کو یہ خواب  کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا خوا وہ کتنا ہی ڈراؤنا کیوں نہ ہو  اور اس طرح  انسان  بہت  سے غموں  اور فکروں  سے بھی محفوظ رہے گا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص361
Flag Counter