Maktaba Wahhabi

300 - 2029
(608) مرنے والے کا خواب میں آنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مرنے والے  کا دنیا والو ں  کے ساتھ رابطہ  ختم ہو جا تا ہے کیا  اس کا خواب میں آنا اور خواب  میں اسے اچھے  یا برے حال میں دیکھنا  حقیقتاً کوئی اہمیت  رکھتا  ہے ؟ بعض اوقا ت مردہ زندہ لو گو ں  کے با رے  میں خواب میں خیا لا ت  کا اظہار بھی کرتا  ہے ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مو ت کے با و جو د  مردہ اور زندہ  کا را بطہ  خوابو ں  کی صورت میں قا ئم  رہتا ہے جس طرح کہ صحیح  احا دیث  سے ثا بت ہے اسے اچھی اور بری  حالت  میں دیکھنا  کا فی  اہمیت  رکھتا ہے  مردے کا زندہ  کے با رے میں خیا لا ت  کا اظہار  کرنا بہت زیادہ  اہمیت  کا حامل ہے جملہ تفاصیل  کے لیے ملا حظہ ہو ۔ «تعطیر الانام فی  تعبیر المنام مولفہ شیخ عبد الغنی نابلسی اور منتخب فی تفسیر الاحلام امام ابن سیرین اور الاشارات فی علم العبارات للشیخ خلیل بن شاہین ظاہرین» ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص882
Flag Counter