Maktaba Wahhabi

301 - 2029
(609) خوابوں کی تعبیر قرآن وسنت کی روشنی میں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ خوابو ں  کی تعبیر  کیسے  معلوم  کی جا ئے ؟ کیا اس کے متعلق  قرآن  و حدیث  میں کو ئی را ہنمائی  ہے ؟ اگر اس مو ضوع  پر کوئی  صحیح  کتا ب ہو تو اس کا نام  تحریر  فر ما ئیں ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! خواب  کی تعبیر  کتا ب و سنت  کے نصوص  اور آثا ر  سلف  کی روشنی  میں اور رائی (دیکھنے والے ) کی حالت  کے پیش  نظر کی جاتی  ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد گرا می  ہے ۔ «اصدقہم رویا اصدقہم حدیثا» (مسلم) "سب سے زیادہ  سچا خواب  اس کا ہو تا ہے  جو گفتگو  میں سب سے زیا دہ سچا ہو۔ اسی بناء پر معروف ہے کہ انبیاء  علیہ السلام  کے سب خواب  سچے  ہو تے ہیں اگر چہ بعض خواب تعبیر کے محتا ج ہو تے ہیں اور صا لحین  کے خواب  بھی غا لباً سچے ہو تے ہیں اور بعض  خواب ایسے بھی ہو تے ہیں جو تعبیر  کے محتاج نہیں ہو تے ۔ اور دیگر لو گو ں کے خواب سچے  اور پراگندہ سب  قسم  کے ہو تے  ہیں  دوسری  رو ایت  میں ہے ۔ «الصدق الرویا بالاسحار» (مسند احمد) "سب سے سچا خواب  سحری  کے وقت  کا ہو تا  ہے ۔ " ایک دفعہ دو آدمیوں  نے خواب  میں اذان  دی امام  ابن  سیر ین  رحمۃ اللہ علیہ  نے ایک کے ورع و تقوی  کے پیش  نظر فرمایا  تو حج  کرے گا ۔ قرآن  میں  ہے ﴿ وَأَذِّن فِی النّاسِ بِالحَجِّ...﴿٢٧﴾... سورة الحج اور دوسرے کی حا لت  اس کے بر عکس  تھی فر ما یا : تو چوری میں پکڑ ا جائے  گا ۔ قرآن میں ہے ۔ ﴿ثُمَّ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ أَیَّتُہَا العیرُ‌ إِنَّکُم لَسـٰرِ‌قونَ ﴿٧٠﴾... سورة یوسف تعبیر  رؤیا  کے جملہ  اصولوں  کی تشریح  کتا ب "تعبیر  الرؤیا " کے شروع  میں مو جو د ہے جو کا فی  نفع بخش  ہیں ۔ مو ضوع ہذا پر اس کتا ب کو بنیا دی  حیثیت  حاصل  ہے با زار  سے بزبان اردو دستیاب  ہے مؤلف کا اسم گرا می  امام محمد بن سیر ین  رحمۃ اللہ علیہ  ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص882
Flag Counter