Maktaba Wahhabi

307 - 2029
خواب میں کچھ دیکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک مرد نے اپنے بیٹے کی بیوی کو شہوت کی نظر سے دیکھا یا اس سے زنا کیا تو اس کا کیا یاحکم ہے کیا بیٹے پر اس کی بیوی اب حرام ہو جائیگی۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! زنا ایک قبیح ترین گناہ ہے ،جس کا مرتکب اگر شادی شدہ ہو تو اس کی سزا رجم (پتھر مار مار کر قتل کرنا)ہے۔ایسے شخص کو فورا اللہ تعالی سے اپنے اس گناہ کی معافی مانگنی چاہیے۔ زنا سے اس کی بیوی اس پر حرام نہیں ہوگی ،اور نہ ہی اس کو طلاق واقع ہو گی بلکہ وہ اس کی بیوی ہی رہے گی۔کیونکہ اصول یہی ہے کہ کسی حرام کام کی وجہ سے کوئی حلال امر حرام نہیں ہوتا ہے۔ نبی کریم نے فرمایا: «لا یحرم الحرام الحلال»(ابن ماجہ:2015) حرام کام کسی حلال کو حرام نہیں کرتا۔ لیکن ایسے سسر کو اللہ سے توبہ کرنی چاہئے کیونکہ محارم سے زنا کرنے وعید بہت زیادہ ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی  
Flag Counter