Maktaba Wahhabi

313 - 2029
خواب میں بازو کے گوشت سے کیڑے نکلنا السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ! میرا نام محمد انور ہے اور میں دبئی میں ہوتا ہوں،کل رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے دائیں بازو سے خون بہہ رہا تھا اور میں اپنی اماں کے ساتھ بیٹھا تھا۔ میرے بازو سے گاڑھا خون بہہ رہا تھا اور اس میں سے کیڑے نکل رہے تھے۔اس کی کیا تعبیر ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! خوابوں کی تعبیر کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی ماہر معبر موجود نہیں ہے، اس لئے ہم اس کی تعبیر پیش نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں۔آپ امام ابن سیرین کی کتاب تعبیر الرویا کا مطالعہ کریں، شاید اس میں سے آپ کو اس کی تعبیر مل جائے۔(اس کتاب کا لنک یہ ہے)ویسے خوابوں کے حوالے سے یہ اصول ذہن میں رکھیں کہ اگر کوئی پریشان کن خواب آئے تو اٹھ کر نماز پڑھیں اور پھر وہ خواب کسی کو نہ بتائیں۔حدیث شریف میں ہے : «وَالرُّؤْیَا ثَلَاثَةٌ فَرُؤْیَا الصَّالِحَةِ بُشْرَی مِنْ اللَّہِ وَرُؤْیَا تَحْزِینٌ مِنْ الشَّیْطَانِ وَرُؤْیَا مِمَّا یُحَدِّثُ الْمَرْءُ نَفْسَہُ فَإِنْ رَأَی أَحَدُکُمْ مَا یَکْرَہُ فَلْیَقُمْ فَلْیُصَلِّ وَلَا یُحَدِّثْ بِہَا النَّاسَ»(صحیح مسلم :2263) خواب تین طرح کے ہوتے ہیں ۔ اچھا خواب اللہ کی طرف سے خوشخبری ہے , اور ایک خواب شیطان کی طرف سے غمزدہ کرنے کے لیے ہوتا ہے , اور ایک خواب آدمی کی سوچ کے مطابق ہوتا ہے ۔ لہذا جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو وہ کھڑا ہو کرنماز ادا کرے اور لوگوں کو بیان نہ کرے ۔ مزید تفصیل کے لئے فتوی نمبر(2216) پر کلک کریں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتویٰ کمیٹی  
Flag Counter