Maktaba Wahhabi

319 - 2029
زنا سے بچنے کی ترکیب السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک آدمی شادی شدہ ہے بچوں والا ہے مگر اس میں ایک بہت سخت کمزوری ہے نماز پانچ وقت پڑھتا ہے دینی علم سے بھی دلچسپی ہے مگر زنا سے کوشش بسیار کے باوجود نہیں بچ سکتا برائے مہربانی کوئی عمل بتائیں کہ اس گناہ گار انسان کی اس حرکت سے جان چھوٹ جائے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! انہیں زنا سے منع کرنے والی آیات اور احادیث سنائیں ، جہنم کے عذاب سے ڈرائیں نیز انہیں یاد دلائیں کہ جس عورت سے وہ زنا کرتے ہیں وہ  عورت آخر کسی کی بیٹی ہے کسی کی بہن ہے وغیرہ وغیرہ تو انہیں یہ بات گوارا ہے کہ کوئی آدمی ان کی بیٹی یا بہن یا پھوپھی یا خالہ یا ماں یا بھتیجی یا بھانجی یا بیوی سے زنا کرے ؟ تو جب انہیں یہ چیز گوارا نہیں تو پھر خود کیوں دوسرے کی عزت پر ڈاکہ ڈالتے ہیں رسول اللہﷺ کافرمان ہے «لاَ یُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰی یُحِبَّ لِأَخِیْہِ مَا یُحِبُّ لِنَفْسِہ»متفق علیہ بحوالہ مشکوة کتاب الادب باب الشفقة والرحمة علی الخلق ’’نہیں ایمان والا ہو سکتا تم میں سے ایک یہاں تک کہ پسند کرے واسطے اپنے بھائی کے جو پسند کرتا ہے اپنے لیے‘‘ «لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاﷲ» کثرت سے پڑھتے رہیں۔ وباللہ التوفیق احکام و مسائل نکاح کے مسائل ج1ص 327
Flag Counter