Maktaba Wahhabi

329 - 2029
کیا شادی شدہ شخص کے زنا کرنے سے اس کی بیوی حرام ہو جائے گی؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیاجب کوئی شادی شدہ شخص زناکرےتواس سےاس کی بیوی اس پرحرام ہوجاتی ہےاوراگرعورت بدکاری کرےتواس کاشوہراس پرحرام ہوجاتاہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! دونوں میں کوئی کسی پرحرام تونہیں ہوتالیکن اس گناہ کےارتکاب کی وجہ سےدونوں کواللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سچی پکی توبہ کرنی چاہئےاورتوبہ کےبعدایمان صادق اورعمل صالح کامظاہرہ کرناچاہئے۔سچی توبہ اسی صورت میں ہوتی ہےکہ توبہ کرنےوالاگناہ کوچھوڑدے،جوکچھ ہوچکااس پرندامت کااظہارکرےاورعزم مصمم کرےکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کےخوف،اس کی تعظیم،اس کےثواب کی امیداوراس کےعذاب کےڈرکی وجہ سےوہ آئندہ اس گناہ کاارتکاب نہیں کرےگاارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿وَإِنِّی لَغَفَّارٌ‌ لِّمَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اہْتَدَیٰ (طہ۸۲/۲۰) ‘‘اورجوشخص توبہ کرے،ایمان لائےاورعمل نیک کرےپھرسیدھےراستےپرچلتارہےاس کومیں بخش دینےوالاہوں۔’’ اورفرمایا: ﴿یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَی اللَّـہِ تَوْبَةً نَّصُوحًا (التحریم۸/۶۶) ‘‘اےایمان والو!اللہ کےسامنے (صاف دل سے) خالص سچی توبہ کرو۔’’ مزیدفرمایا: ﴿وَتُوبُوا إِلَی اللَّـہِ جَمِیعًا أَیُّہَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ (النور۳۱/۲۴) ‘‘اےاہل ایمان!تم سب اللہ کی بارگاہ میں توبہ کروتاکہ فلاح پاؤ۔’’ زناحرام امورمیں سب سےبڑھ کرحرام اوراکبرالکبائر (سب سےبڑاگناہ) ہے۔اللہ تعالیٰ نےمشرکوں،ناحق قتل کرنےوالوں اورزانیوں کوسرزنش کرتےہوئےکہاہےکہ ان کےلئےقیامت کےدن دوگناعذاب ہوگااورذلیل وخوارہوکرہمیشہ عذاب الہٰی میں مبتلارہیں گےکیونکہ ان کاجرم بہت بڑااوران کافعل بےحدقبیح ہے،جیساکہ فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿وَالَّذِینَ لَا یَدْعُونَ مَعَ اللَّـہِ إِلَـٰہًا آخَرَ‌ وَلَا یَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِی حَرَّ‌مَ اللَّـہُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا یَزْنُونَ ۚ وَمَن یَفْعَلْ ذَٰلِکَ یَلْقَ أَثَامًا ﴿٦٨ یُضَاعَفْ لَہُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیَامَةِ وَیَخْلُدْ فِیہِ مُہَانًا ﴿٦٩ إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا (الفرقان۲۵/۶۸۔۷۰) ‘‘اورجواللہ کےساتھ کسی اورمعبودکونہیں پکارتےاورجس جاندارکومارڈالنااللہ نےحرام، قراردیاہےاس کوقتل نہیں کرتےمگرجائزطریق (یعنی شریعت کےحکم) سےاوربدکاری نہین کرتےاورجویہ کام کرےگاسخت گناہ میں مبتلاہوگاقیامت کےدن اس کودوگناعذاب ہوگااورذلت وخواری سےہمیشہ اس میں رہےگامگرجس نےتوبہ کی اورایمان لایااوراچھےکام کئے۔’’ ہرمسلمان مرداورعورت پریہ واجب ہےکہ وہ اس بہت بڑی فحاشی وبدکاری اوراس کےاسباب ووسائل سےاجتناب کرےاورجوکچھ پہلےہوچکااس سےسچی توبہ کرے،صدق دل سےتوبہ کرنےوالوں کی توبہ کواللہ قبول فرمالیتاہےاوران کےگناہوں کومعاف فرمادیتاہے،واللہ ولی التوفیق_  مقالات وفتاویٰ ابن باز صفحہ 344
Flag Counter