Maktaba Wahhabi

377 - 2029
(594) چوپایوں کے ساتھ زنا کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک آدمی نے بھینس  کے ساتھ  زنا کیا ہے آپ اس کے با رے میں بتا ئیں کہ اس کا کیا کیا  جا ئے ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! چوپایہ کے ساتھ بد فعلی کے مر تکب  پر منا سب تعزیر  قا ئم کر نی چاہیے  تا کہ اسے عبرت  ہو اور مفعول  بہ جا نو ر  کو قتل  کی صورت  میں تلف  کر دیا جا ئے تا کہ اس کی طرف عار  منسو ب  نہ ہو  اور اگر  وہ جا نو ر کسی غیر کا ہے تو فا عل  پر اس کی قیمت  کا تا وان  ڈا ل دیا جا ئے  ظلم کو روکنے  کی یہ ایک صورت ہے تفصیل  کے لیے ملا حظہ  ہو ۔(المغنی ابن قدامہ :12/351۔353) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص870
Flag Counter