Maktaba Wahhabi

395 - 2029
(224) کیا شادی شدہ شخص کے زنا کرنے سے اس کی بیوی حرام ہو جائے گی؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیاجب کوئی شادی شدہ شخص زناکرےتواس سےاس کی بیوی اس پرحرام ہوجاتی ہےاوراگرعورت بدکاری کرےتواس کاشوہراس پرحرام ہوجاتاہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! دونوں میں کوئی کسی پرحرام تونہیں ہوتالیکن اس گناہ کےارتکاب کی وجہ سےدونوں کواللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سچی پکی توبہ کرنی چاہئےاورتوبہ کےبعدایمان صادق اورعمل صالح کامظاہرہ کرناچاہئے۔سچی توبہ اسی صورت میں ہوتی ہےکہ توبہ کرنےوالاگناہ کوچھوڑدے،جوکچھ ہوچکااس پرندامت کااظہارکرےاورعزم مصمم کرےکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کےخوف،اس کی تعظیم،اس کےثواب کی امیداوراس کےعذاب کےڈرکی وجہ سےوہ آئندہ اس گناہ کاارتکاب نہیں کرےگاارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿وَإِنّی لَغَفّارٌ‌ لِمَن تابَ وَءامَنَ وَعَمِلَ صـٰلِحًا ثُمَّ اہتَدیٰ ﴿٨٢﴾... سورة طہ ‘‘اورجوشخص توبہ کرے،ایمان لائےاورعمل نیک کرےپھرسیدھےراستےپرچلتارہےاس کومیں بخش دینےوالاہوں۔’’ اورفرمایا: ﴿یـٰأَیُّہَا الَّذینَ ءامَنوا توبوا إِلَی اللَّہِ تَوبَةً نَصوحًا...﴿٨﴾... سورة التحریم ‘‘اےایمان والو!اللہ کےسامنے(صاف دل سے)خالص سچی توبہ کرو۔’’ مزیدفرمایا: ﴿وَتوبوا إِلَی اللَّہِ جَمیعًا أَیُّہَ المُؤمِنونَ لَعَلَّکُم تُفلِحونَ ﴿٣١﴾... سورة النور ‘‘اےاہل ایمان!تم سب اللہ کی بارگاہ میں توبہ کروتاکہ فلاح پاؤ۔’’ زناحرام امورمیں سب سےبڑھ کرحرام اوراکبرالکبائر(سب سےبڑاگناہ)ہے۔اللہ تعالیٰ نےمشرکوں،ناحق قتل کرنےوالوں اورزانیوں کوسرزنش کرتےہوئےکہاہےکہ ان کےلئےقیامت کےدن دوگناعذاب ہوگااورذلیل وخوارہوکرہمیشہ عذاب الہٰی میں مبتلارہیں گےکیونکہ ان کاجرم بہت بڑااوران کافعل بےحدقبیح ہے،جیساکہ فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿وَالَّذینَ لا یَدعونَ مَعَ اللَّہِ إِلـٰہًا ءاخَرَ‌ وَلا یَقتُلونَ النَّفسَ الَّتی حَرَّ‌مَ اللَّہُ إِلّا بِالحَقِّ وَلا یَزنونَ وَمَن یَفعَل ذ‌ٰلِکَ یَلقَ أَثامًا ﴿٦٨﴾ یُضـٰعَف لَہُ العَذابُ یَومَ القِیـٰمَةِ وَیَخلُد فیہِ مُہانًا ﴿٦٩﴾ إِلّا مَن تابَ وَءامَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صـٰلِحًا ...﴿٧٠﴾... سورة الفرقان ‘‘اورجواللہ کےساتھ کسی اورمعبودکونہیں پکارتےاورجس جاندارکومارڈالنااللہ نےحرام، قراردیاہےاس کوقتل نہیں کرتےمگرجائزطریق(یعنی شریعت کےحکم)سےاوربدکاری نہین کرتےاورجویہ کام کرےگاسخت گناہ میں مبتلاہوگاقیامت کےدن اس کودوگناعذاب ہوگااورذلت وخواری سےہمیشہ اس میں رہےگامگرجس نےتوبہ کی اورایمان لایااوراچھےکام کئے۔’’ ہرمسلمان مرداورعورت پریہ واجب ہےکہ وہ اس بہت بڑی فحاشی وبدکاری اوراس کےاسباب ووسائل سےاجتناب کرےاورجوکچھ پہلےہوچکااس سےسچی توبہ کرے،صدق دل سےتوبہ کرنےوالوں کی توبہ کواللہ قبول فرمالیتاہےاوران کےگناہوں کومعاف فرمادیتاہے ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص344
Flag Counter