Maktaba Wahhabi

413 - 2029
ستر عورت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ستر عورت کی مقدار کیا ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!  ستر عورت نماز کے لیے شرط ہے یعنی ناف سے گھٹنوں تک مرد کے لیے اور عورت کے لیے سارا وجوود منہ ہاتھ کے سوا پشت پاؤں تک ڈھانکنا ضروری ہے۔ نیز اگر کپڑا زیادہ ہو تو مرد کے لیے  کندھے بھی ڈھانکنا ضروری ہیں۔ سر ڈھانکنا ضروری نہیں۔ وباللہ التوفیق فتاویٰ اہلحدیث ستر کا بیان، ج1ص293 
Flag Counter