Maktaba Wahhabi

42 - 2029
سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھونے کا حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھونے کا کیا حکم ہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھونا مستحب اور مسنون عمل ہے ،نبی کریم نے فرمایا «إذا استیقظ أحدکم من نومہ فلا یغمس یدہ فی الإناء حتی یغسلہا ثلاثا، فإنہ لا یدری أین باتت یدہ.» جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو تو کسی برتن میں اس وقت تک اپنے ہاتھ نہ ڈالے، جب تک ان کو تین بار دھو نہ لے،بے شک وہ جانتا نہیں ہے کہ اس کے ہاتھوں نے کہاں گزاری ہے۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی
Flag Counter