Maktaba Wahhabi

44 - 2029
لڑکا پیدا ہو کر چھ ماہ میں مر جانا ... الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہمارے ہاں بہت سے لوگوں نے یہ رسم ورواج جاری کررکھا ہے کہ کسی شخص کے ہاں لڑکا پیدا ہوتاہے۔ اور  وہ لڑکاچھ ماہ زندہ رہ کر اگر دنیا سے رخصت ہوجاتا ہے۔  تو اس کے بعد کوئی لڑکا پیدا  ہوتا ہے۔ تو اس کا ناک چھید دیتےہیں۔ اور کسی چھوٹی قوم کے ہاتھ دو پیسہ پرفروخت کردیتے ہیں یہ سمجھ کر کہ یہ لڑکا زندہ رہے۔ اور نام بھی اسی قسم کا رکھتے ہیں۔ بیچو۔ چمرو۔ اور ڈومنا۔ چمیدی دمڑی الخ ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سوال میں جو کچھ لکھا گیا ہے وہ سب خلاف سنت ہے۔ نہ ناک چھیدنا درست ہے نہ ایسے نام رکھنے جائز ہیں۔ ایسے افعال نہ زمانہ رسالت میں تھے نہ زمانہ خلافت میں (5دسمبر 1930ء) فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 140
Flag Counter