Maktaba Wahhabi

455 - 2029
(124) بہن کا خاوند محرم نہیں ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا میری بہن کے لئے اپنے اس چچا زاد بھائی سے پردہ کرنا جائز ہے جس کی بیٹی سے میرا بھائی عنقریب شادی کرنے والا ہے مگر یہ شادی ابھی تک ہوئی نہیں ہے۔ رہنمائی فرمائیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! آپ کی بہن کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے چچا زاد بھائی سے پردہ کرے کیونکہ وہ اس کا محرم نہیں ہے ا ور اگر وہ اپنی بیٹی آپ کے بھائی کے نکاح میں دے دے تو پھر بھی بہن کا شوہر اور بھائی کی بیوی کا والد وغیرہ اجنبی ہی ہوتے ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص101
Flag Counter