Maktaba Wahhabi

476 - 2029
غیر محرم مردوں کے سامنے وضو کرنا اور نماز پڑھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اگرسکول میں جگہ جگہ کیمرہ لگا ہو اور وضو کی جگہ پر غیر محرم موجود ہوں اور نماز کاوقت ختم ہو رہا ہو تو ایسی صورت میں ایک خاتون کیا کرے۔؟کیا وہ اعضائے وضو کھول کر وضو کرلےیا نماز قضاء کرلے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! صورت مسئولہ میں اس عورت کو نماز لیٹ کر لینی چاہئے،اور غیر محرم مردوں کے سامنے نہ وضو کرنا چاہئے اور نہ نماز پڑھنی چاہئے ،کیونکہ نماز میں بھی پردہ کرنا ضروری اور واجب ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter