Maktaba Wahhabi

477 - 2029
(230) عورت کا اپنے داماد سے پردہ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہمارےہاں ایک عورت ہے،جس کی ایک شادی شدہ بیٹی بھی ہےلیکن یہ عورت اپنےدامادسےپردہ کرتی ہے،اس کےساتھ مل کرکھاتی ہےنہ خاندانی تقریبات وغیرہ کےموقعہ پراسےسلام کرتی ہےتواس کےبارےمیں کیاحکم ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بیٹی کاشوہراس کی ماں کےلئےمحرم ہےکیونکہ محرمات کاذکرکرتےہوئےاللہ تعالیٰ نےفرمایاہے: ﴿وَأُمَّہـٰتُ نِسائِکُم...﴿٢٣﴾... سورة النساء ‘‘اورتمہاری بیویوں کی مائیں(یعنی تمہاری ساسیں)بھی تم پرحرام کردی گئی ہیں۔’’ اس پرتمام اہل علم کااجماع ہےکہ مذکورہ آیت کےپیش نظربیوی کی ماں اوراس کی دادیاں اورنانیاں بھی اس کےشوہرکےلئےمحارم ہیں،لیکن اس سےیہ لازم نہیں آتاکہ ساسس اپنےدامادسےپردہ نہ بھی کرےیااس کےساتھ مل کرکھائے۔اگرایساکرےتویہ احسن اورافضل ہے،اس سےدونوں کےدرمیان محبت اورالفت بڑھےگی اوراللہ تعالیٰ نےجس امرکومباح قراردیاہےاس پرعمل بھی ہوجائےگا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص364
Flag Counter