Maktaba Wahhabi

480 - 2029
(248) ہمارے گھر میں ایک غیر مسلم ملازمہ ہے تو کیا.....؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہمارے گھرمیں ایک غیرمسلم ملازمہ ہے توکیا ہمارے گھر کی خواتین کے لئے اس کے ساتھ مل جل کربیٹھنا،سونااورکھانا جائز ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اس میں کوئی حرج نہیں اورعلماء کے صحیح قول کے مطابق گھرکی خواتین کے لئے اس سے پردہ کرنا واجب نہیں ہے ہاں البتہ یہ ضرورواجب ہے کہ اس سے ایک مسلمان عورت کا سامعاملہ نہ کریں بلکہ اس سے اللہ کی خاطر بغض رکھیں کیونکہ ارشادباری تعالی ہے: ﴿قَد کانَت لَکُم أُسوَةٌ حَسَنَةٌ فی إِبر‌ٰ‌ہیمَ وَالَّذینَ مَعَہُ إِذ قالوا لِقَومِہِم إِنّا بُرَ‌ء‌ٰؤُا۟ مِنکُم وَمِمّا تَعبُدونَ مِن دونِ اللَّہِ کَفَر‌نا بِکُم وَبَدا بَینَنا وَبَینَکُمُ العَد‌ٰوَةُ وَالبَغضاءُ أَبَدًا حَتّیٰ تُؤمِنوا بِاللَّہِ وَحدَہُ...﴿٤﴾... سورة الممتحنة ‘‘(اے اہل ایمان)تمہارے لئے ابراہیم(علیہ السلام)اوران کے رفقاء(ساتھیوں)میں بہترین نمونہ ہے جب انہوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ ہم تم سےاوران (بتوں)سے جن کوتم اللہ کے سواپوجتے ہو،بےتعلق ہیں(اور)تمہارے(معبودوں کے کبھی قائل نہیں ہوسکتے)اورجب تک تم اللہ وحدہ پر ایمان نہ لاؤہمارےاورتمہارےدرمیان کھلم کھلاعداوت اوردشمنی رہے گی۔’’ اوراہل خانہ پر واجب ہے کہ یہ ملازمہ اگر مسلمان نہ ہو تو اسے اس کے ملک میں واپس بھیج دیں کیونکہ یہ جائز نہیں کہ جزیرۃ العرب میں کوئی یہودی یا عیسائی یا کوئی اورمشرک،خواہ وہ مردہویا عورت باقی رہنے دیا جائےکیونکہ نبی کریمﷺنے یہ وصیت فرمائی تھی کہ انہیں اس جزیرہ سے نکال دیا جائے اورپھر ان امور کو سرانجام دینے کے لئے مسلمان مرد اورعورتیں بہت ہیں۔مسلمانوں میں ان کا وجوداس اعتبارسےبھی خطرہ سے خالی نہیں ہے کہ اس سے مسلمانوں کا عقیدہ واخلاق  بھی خراب ہوتا ہے لہذاجزیرۃ العرب کے تمام مسلمانوں پر یہ واجب ہے کہ وہ خدمت یا دیگر کاموں کے لئے غیرمسلم ملازموں کو نہ رکھیں تاکہ نبی کریمﷺکی وصیت پر عمل کرسکیں اوران بے شمار خطرات ونقصانات سے بچ سکیں جو غیرمسلموں کے ساتھ اختلاط سے مسلمان مردوں اورعورتوں کے عقیدہ واخلاق کو لاحق ہوتے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مسلمانوں کو ان سے بے نیاز ہوجانے کی توفیق بخشے اوران کے شر سے محفوظ رکھے،انہ جوادکریم۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص377
Flag Counter