Maktaba Wahhabi

493 - 2029
(279)شرعی پردہ کرنے والی خاتون سے ٹھٹھا کرنے والے شخص کا کیا حکم ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ شرعی پردہ کرنے والی خاتون سے ٹھٹھا کرنے والے شخص کا کیا حکم ہے؟ جو اسے چڑیل یا چلتا پھرتا خیمہ کہتا ہے اور اس قسم کے دوسرے نامناسب الفاظ استعمال کرتا ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جو شخص کسی مسلمان مر دیا خاتون کا اسلامی شریعت کے احکام پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے مذاق اڑاتا ہے تو وہ کافر ہوجاتا ہے۔ خواہ ووہ کسی مسلمان خاتون کے شرعی پردے کا معاملہ ہو یا کسی قسم کا کوئی اور شرعی مسئلہ۔ حضرت عبداللہ بن عمر﷜ نے بیان فرمایا: ’’غزوہ تبوک کے دوران کسی مجلس میں ایک شخص نے کہا: میں نے ان قاری حضرات جیسا پیٹو، جھوٹا اور جنگ میں بزدلی دکھانے ولا کوئی نہیں دیکھا۔1 ایک اور شخص نے جواب میں کہا: ’’تو جھوٹ کہتا ہے بلکہ تو ہے ہی منافق‘ میں ضرور جناب محمد رسول اللہﷺکو تمہاری یہ بات بتاؤں گا‘‘۔ یہ خبررسول اللہﷺ تک پہنچ گئی اور اس کے متعلق قرآن مجید کی آیات نازل ہوگئیں۔‘‘ عبداللہ بن عمر﷜ بیان فرماتے ہیں کہ :’’میں نے دیکھا کہ وہ (منافق) شخص جناب رسول اللہﷺ کی اونٹنی کے پہلو کی رسی پکڑے (گویا) لٹکتا چلا آرہا تھا اور اسے (چلتے ہوئے راستے میں) پتھر لگ رہے تھے۔ وہ (معذرت کے طور پر) کہہ رہا تھا: ’’یارسول اللہ ﷺ! ہم تو محض گپ شپ اور دل لگی کر رہے تھے۔‘‘ اور رسول اللہﷺ (جواب) قرآن کی یہ آیت تلاوت کرتے تھے۔ ﴿قُلْ أَبِاللَّـہِ وَآیَاتِہِ وَرَسُولِہِ کُنتُمْ تَسْتَہْزِئُونَ ﴿٦٥﴾لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ کَفَرْتُم بَعْدَ إِیمَانِکُمْ ۚ إِن نَّعْفُ عَن طَائِفَةٍ مِّنکُمْ نُعَذِّبْ طَائِفَةً بِأَنَّہُمْ کَانُوا مُجْرِمِینَ ﴿٦٦﴾...التوبة ’’کیا تم اللہ سے اس کی آیات سے اور اس کے رسول سے ٹھٹھا کرتے تھے؟ (اب) معذرت نہ کرو، تم ایمان لانے کے بعد کافر ہوچکے ہو۔‘‘اگر ہم میں میں سے ایک جماعت کو معاف کردیں تو ایک جماعت کو عذاب بھی دیں گے کیونکہ یہ لوگ مجرم تھے۔‘‘ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان سے ٹھٹھا کرنے کو اللہ تعالیٰ، اس کی آیات اور اس کے رسول سے ٹھٹھا کرنا فرمایا ہے۔ 1 صحابہ کرام میں سے جو حضرات قرآن مجید کے زیادہ عالم اور دین کے مسائل سے زیادہ واقف ہوتے تھے، انہیں قاری کہا جاتا تھا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ دارالسلام ج 1
Flag Counter