Maktaba Wahhabi

498 - 2029
ریڈیو وغیرہ سننے کا کیا حکم ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ریڈیو وغیرہ سننے کا کیا حکم ہے؟ جبکہ اس میں جو کچھ سنایا جاتا ہے، اس میں کوئی حرام بات نہ ہو؟ (علی۔ ع۔ا۔القصیم)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ریڈیو میں قرآن سے، مفید باتوں سے یا اہم خبروں سے متعلق جو کچھ نشر کیا جاتا ہے، اسے سننے میں کوئی حرج نہیں ۔ اسی طرح قرآن کریم کے متواتر پروگرام یا مفید باتوں اور نصیحتوں اور ایسے ہی دوسرے پروگرام سننے میں بھی کوئی حرج نہیں ۔ میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ بہ تکلف نشریات قرآن اور برنامج نور متواتر سنا کریں کیونکہ ان میں بڑے فوائد ہیں۔    فتاوی بن باز رحمہ اللہ جلداول -صفحہ 229
Flag Counter