Maktaba Wahhabi

505 - 2029
(511) اجتماعات کی ویڈیوبنانا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مجلسوں  'کانفرنسوں  اور اجتماعات  کی ویڈیو  فلم بنانے  کے بارے میں کیا حکم ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جیسا کہ  پہلے سوال کے جواب میں بیان کیا جاچکا ہے  کہ اس  کا حکم بھی وہی ہے  کہ اگر مجلس  'محفل  اور اجتماع  وغیرہ  کی تصویریں  اسلامی  معاشرہ  کے لیے عام  مصلحت  اور دعوت  الی  اللہ  پر مبنی  ہوں  اور مفاسد  کی نسبت  مصلحت  زیادہ ہو  اور اس  تصویر  میں لوگوں  کے لیے خیر  اور نفع  ہو تو  اس میں ان شاء اللہ کوئی حرج نہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص391
Flag Counter