Maktaba Wahhabi

518 - 2029
فلموں پر مشتمل ویب سائٹ میں کام کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا فلموں اور ڈراموں وغیرہ پر مشتمل ویب سائٹ کا کام کرنا جائز ہے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ تو ظاہری سی بات ہے کہ فلمیں اور ڈرامے بنانا،دیکھنا اور ان کو فروغ دینا ایک حرام عمل ہے۔لہذا حرام کام میں تعاون کرنا بھی حرام قرار پاتا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حرام ہے۔آپ اس کو چھوڑ کر کہیں اور جاب کر لیں ،اللہ وسیع رزق دینے والا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter