عصر حاضر میں ٹی وی دیکھنے کا حکم السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ! موجودہ حالات میں ٹی وی دیکھنا کیسا ہے . ... حلال ہے یا حرام؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ٹی وی بذات خود نہ حلال ہے نہ حرام، یہ اس کے دیکھنے والے منحصر ہے، اگر تو وہ ٹی وی ڈرامے، فلمیں اور غیر شرعی امور دیکھتا ہے تو اس کے لئے یہ دیکھنا حرام ہوگا۔ لیکن اگر وہ قرآنی پروگرام، احادیث کے پروگرام اور علماء کی تقاریر وغیرہ سنتا ہے تو پھر حلال ہے، بلکہ باعث ثواب ہے۔عصر حاضر میں اگرچہ گندے چینلز کی بھر مار ہے ، لیکن پھر بھی بعض ایسے چینلز موجود ہیں جو اچھے اچھے پروگرام بھی دکھاتے ہیں جیسے سعودی عرب کا مکہ ٹی وی ، انڈیا کا پیس ٹی وی اور پاکستان کا پیغام ٹی وی وغیرہ ہیں۔ان چینلز پر ہمیشہ قرآن وحدیث پر مبنی دینی پروگرام ہی چلتے رہتے ہیں۔ اور اگر ٹی وی کے مجموعی نقصانات کو سامنے رکھا جائے تو اس سے جان چھڑا لینا ہی بہتر لگتا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |