Maktaba Wahhabi

533 - 2029
ٹوٹے ہوئے برتن کو استعمال کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کچھ دن پہلے ایک شخص نے ہوٹل میں چائے پینے سے انکار کردیا وجہ یہ بتائی کہ جس برتن میں چائے تھی اس میں نشان تھے کہ وہ ٹوٹا ہوا ہے یعنی مکمل نہیں ٹوٹا تھا کچھ نشان تھے ۔ توکیا اس آدمی نے صحیح طریقہ اختیارکیا۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! میرے خیال میں یہ ان توہمات میں سے ہے جو ہمارے معاشرے میں بلادلیل رائج ہیں۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ ٹوٹے برتن کو استعمال کر لیتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ایک پیالہ ٹوٹ جانے پر اس کو چاندی کی تار سے جوڑ لیا تھا۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں: 2878 - «حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِی حَمْزَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ سِیرِینَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ قَدَحَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ انْکَسَرَ فَاتَّخَذَ مَکَانَ الشَّعْبِ سِلْسِلَةً مِنْ فِضَّةٍ» قَالَ عَاصِمٌ رَأَیْتُ الْقَدَحَ وَشَرِبْتُ فِیہِ۔(صحیح بخاری، کتاب فرض الخمس، باب ماذکر من درع النبی صلی اللہ علیہ وسلم )  ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی
Flag Counter