Maktaba Wahhabi

535 - 2029
’’گردہ‘‘کھانے کا حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ السلام علیکم  میرا سوال یہ ہے کی کیا ہم "گردہ" کھا سکتے ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ گردے میں پیشاب جمع رہتا ہے اس لئے اسے کھانا حرام ہوتا ہے.؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جن جانوروں کا گوشت کھانا جائز ہے ان کے گردے کھانا بھی جائز ہے،ان کی ممانعت کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔ہاں البتہ اگر اطباء کسی حصے کے گوشت کو مضر صحت قرار دے دیں تو اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے۔ ﴿ولا تلقوا  بایدیکم الی التھلکة﴾ تم اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی
Flag Counter