Maktaba Wahhabi

540 - 2029
برائلر مرغیوں کو خون سے بنی ہوئی خوراک کھلائی جاتی ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ برائلر مرغیوں کو خون سے بنی ہوئی خوراک کھلائی جاتی ہے کیا حرمت خون کی وجہ سے ان کا گوشت نہ کھایا جائے ؟ جبکہ ذبح کرتے وقت بھی ایک دفعہ تکبیر پڑھ کر ساری مرغیوں کو ذبح کیا جاتا ہے۔ اگر شہ رگ بھی صحیح نہیں کاٹی جاتی ایسا گوشت کھانا کیسا ہے؟          (ماسٹر عبدالرؤف)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! فارمی یا غیر فارمی مرغی جلالہ بن جائے تو حرام ہے ۔ خون حرام ہے انسانوں اور جنوں پر نہ کہ مرغیوں اور حیوانوں پر ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْکُمُ الْمَیْتَۃَ وَالدَّمَ} علیکم پر غور فرمائیں کم میں کون کون سی چیزیں آتی ہیں ۔ ذبح کرتے وقت اللہ کا نام ( بسم اللہ واللہ اکبر) نہیں لیا گیا تو بھی جانور حرام ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَلَا تَاْکُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْکَرِ اسْمُ اللّٰہِ عَلَیْہِ} اگر گردن کی دونوں جانب اوداج رگیں نہیں کاٹی جاتیں تو بھی حرام ہے۔ واللہ اعلم                      ۹،۱۲،۱۴۲۳ھ   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 667
Flag Counter