ایک مرغی کو ایک بلّے نے گردن سے پکڑا اور گردن اُتر گئی السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک مرغی کو ایک بلّے نے گردن سے پکڑا اور گردن اُتر گئی ، اب مرغی حلال ہے یا حرام ؟ اگر حلال ہے توذبح کس عضو سے کریں گے ؟ گردن تو پہلے اُتر چکی ہے؟ (قاری محمد عبداللہ ظہیر ، لاہور) الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اگر مرغی مرچکی ہے تو وہ حرام ہے اور اگر زندہ ہے تو جہاں سے ایسی صورت میں ممکن ہو ذبح کر لے تو حلال ہے۔ ۱۷،۱۰،۱۴۲۱ھ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 667 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |