خصیتین کھائے جا سکتے ہیں؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ حلال جانور جن کی قربانی دی جاتی ہے حلال جانور کوئی بھی ہو ماکول اللحم جانور جتنے بھی ہیں کیا ان کے کپورے خصیتین کھائے جا سکتے ہیں جبکہ فقہ حنفی کے مطابق مکروہ تحریمی کہتے ہیں ؟ حقیقت بیان کریں۔ (محمد عثمان ، چک چٹھہ) الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حلال جانوروں کے حلال ہونے کے دلائل ان کے تمام اعضاء کے حلال ہونے کے دلائل ہیں مگر ان کی وہ چیزیں جن کے حرام ہونے کی کوئی دلیل آیت یا حدیث میں آجائے لہٰذا جو مکروہ تحریمی کہتے ہیں ان سے دلیل آیت یا سنت و حدیث طلب فرمائیں ، پھر مجھے بھی آگاہ کریں اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ ۱۰،۱،۱۴۲۴ھ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 667 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |