Maktaba Wahhabi

55 - 2029
(242) داڑھی منڈا نا اور مو نچھیں کترا نا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں نے سنا ہے  کہ داڑھیا ں بڑھا ؤ اور مو نچھیں کتراؤ  تو جو شخص  مونچھیں رکھتا  اور داڑھی  منڈاتا ہے ۔اس کے با ر ے میں کیا حکم ہے ۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جو آپ نے سنا صحیح ہے  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا  ارشاد ہے کہ: اعفوا اللحی واحفوا الشوارب "داڑھیاں  بڑھا ؤ اور مونچھیں کتراؤ  " مو نچھو ں کو لمبا کر نے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فر ما یا ہے کہ اس میں تکلیف  بھی ہے اور ایذا ء بھی جب کہ داڑھی با عث  و جما ل زینت ہے  اس لئے اسے منڈانا  اللہ تعالیٰ نے حرام  قرار دیا ہے اور نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے  کہ داڑھیوں  کو بڑھا یا جا ئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیر و کا روں  اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لئے  یہ واجب ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فر ما برداری کر ے  اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت  بجا لا ئے ۔ ہذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج1 ص38
Flag Counter