Maktaba Wahhabi

554 - 2029
مچھلی کیوں بغیر تکبیر کے حلال ہوئی؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مچھلی کیوں بغیر تکبیر کے حلال ہوئی۔  اور کب سے کسی نبی کے زمانے  اور اس طرح مکڑی(1)۔ بھی  کسی دلیل سے حلال ہے۔ (عبد العزیز  فیض  پوری) ----------------------------------------------------- 1۔ مکڑی حشرات الارض میں داخل ہے۔ اس کے حلال ہونے کا ہمارے علم میں کوئی ثبوت نہیں۔ (محمددائود راز)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حدیث شریف میں ایسا ہی آیا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام  کے ذکر میں بھی مچھلی کا ذکر ملتا ہے۔ غالباً ہر نبی کے زمانے میں حلال رہی ہے۔ (اہلحدیث 4 ربیع الاول 1362ہجری) تعاقب مورخہ  26 فروری 43ءسوال نمبر 37 کا جو جواب دیا گیا ہے۔ اس کی بابت عرض ہے کہ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ  اور نواب صدیق حسن صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کو گالی دینے والا امامت کا ہر گز مستحق نہیں ہوسکتا۔ ایسے دشنام دہندہ امام کو امامت سے برطرف کردے۔  صلو کل بر وفاجر اور بحکم قرآن۔ وَارْکَعُوا مَعَ الرَّاکِعِینَ کا مطلب یہ ے کہ اگر کہیں اس قسم کا امام ہو اور تم وہاں پہنچ جاؤ۔  تو تمہارے لئے مناسب نہیں کہ الگ جماعت قائم کرو۔  بلکہ انہی کی معیت میں تم بھی نماز  پڑھ لو۔ یہاں جماعتی انشقاق کا سد باب کیا گیا ہے۔  نہ کہ فاسق کے پیچھے نما ز پڑھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ (نسیم ائمی از موائمہ الہ آباد)  فتویٰ کا مطلب بھی یہی ہے۔ اختلاف لفظی ہے۔ جہاں کسی غیرتمند نماز ی کو کو ایسے سباب امام کو ہٹانے کی قدرت نہ ہو تو ا س کی امامت میں نماز ادا کرسکتا ہے۔ (اہلحدیث 19 ربیع الاول 62ہجری)   فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 68
Flag Counter