Maktaba Wahhabi

555 - 2029
افیون سے مدک بنا کر کھانے والے سے سلام کرنا؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک مسلمان روزانہ دو تین مرتبہ افیون سے مدک بنا کر کھاتا ہے۔ لہذا اس مد کی مسلمان  سے سلام کلام نشست برخاست ازروئے شرع شریف جائز ہے۔ یاناجائز (عبدالرحمٰن ضلع سنتھال پرگنہ)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!  ایسےشخص سے سلام کلام جائز ہے۔ مگر نصیحت کرنے کے ساتھ چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد ہے۔ وَمَا عَلَی الَّذِینَ یَتَّقُونَ مِنْ حِسَابِہِم مِّن شَیْءٍ وَلَـٰکِن ذِکْرَیٰ لَعَلَّہُمْ یَتَّقُونَ (گناہ گار آدمی کو نصیحت کے بغیر نہ چھوڑا کرو)(اہلحدیث 12 رجب 62 ہجری)   فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 69
Flag Counter