Maktaba Wahhabi

568 - 2029
نذر کے طور پر جانور ذبح کرنا اور کھانا کیسا ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہندہ نے نذر مانی کہ میرا بیمار لڑکا سفر سے صحیح سالم واپس آجائےگا۔ توایک گائے قربانی دوں گی۔ بفضل خدا لڑکا تندرست گھر آگیا۔  ہندہ نے منت کی گائے ذبح کرکے تمام مصلیان مسجد امیر غریب کوگوشت تقسیم کردیا۔ اب  سوال یہ  کہ ا س کا کھانا کن کو حلال ہے اور  کن کو حرام ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! نذر کرنے والے کی نیت پر موقوف ہے۔ اس کی نیت اگر محض فقراء اور مساکین کوکھلانا تھا۔ تو غیر فقیر نہ کھائیں۔  اگر یہ شرط اس نیت میں نہیں توسب کھاسکتے ہیں۔ انما الاعمال بالنیات (11 اگست 1933ء) فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 133
Flag Counter