Maktaba Wahhabi

574 - 2029
کیا اخبارات کو دسترخوان کے طورپر استعمال کرنا جائز ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا اخبارات کو دسترخوان کے طورپر استعمال کیا جاسکتا ہے اوراگریہ استعمال جائز نہیں توپھر انہیں پڑھنے کے بعد کیا کیا جائے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اخبارات وجرائد کا دسترخوان کے طورپر استعمال جائز نہیں اورنہ انہیں لفافہ کے طورپر استعمال کرنا ہی جائز ہےاورنہ ہی کسی ایسے مقصد کے لئے استعمال کرنا جائز ہے جس سے ان کی توہین وتذلیل ہو،جب کہ یہ قرآنی آیات اوراللہ تعالی کے ذکر پر مشتمل ہوں توپھر انہیں مناسب جگہ پر حفاظت سےرکھنا یا آگ میں جلادینا یا پاک زمین میں دفن کردینا واجب ہے۔     مقالات وفتاویٰ ابن باز صفحہ 407
Flag Counter