گرہن کے وقت کھانا پینا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں بہت سے والدین کو یہ کہتے ہوئے سناکہ سورج یا چاند کے گرہن کے وقت کھانا پینا معدہ کے لیے نقصان دہ ہونے کی وجہ سے حرام ہے ، لہذا جب تک گرہن ختم نہ جائے کچھ کھانا نہیں چاہیے کیا یہ بات صحیح ہے یانہیں ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! گرہن کے وقت کھانا پینا جائز ہے ، اس میں کوئی نقصان نہیں ۔ اس کےبارے میں جو بات کہی گئی ہے یہ بے اصل ہے ، اصل جواز ہے حتی کہ ممانعت کی کوئی دلیل ہو ۔ البتہ یہ بات ضرور ہے کہ گرہن کے وقت مسلمان نماز کسوف اور ذکر الہٰی میں مشغول ہوتے ہیں حتی کہ گرہن ختم ہو جائے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص504 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |