کھانا کھانے سے پہلے کی دعا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کھانا کھاتے وقت بسم اللہ وعلیٰ برکة اللہ( مستدرک حاکم) پڑھنا ۔اس کی سند کیسی ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ روایت المستدرک للحاکم (4/ 107ح 7084) میں موجود ہے اسے حاکم اور ذہبی دونوں نے صحیح کہا ہے لیکن اس کا راوی ابو مجاہد عبداللہ بن کیسان المروزی جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف ہے لہذا یہ روایت ضعیف ہے (الحدیث:20) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج1ص478 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |