Maktaba Wahhabi

629 - 2029
(594) میدانوں کا میں کھیل کے مقابلے دیکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کھیل کا میچ دیکھنےکے لیے فٹ بال گراؤنڈ میں جانے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! فٹبال میچ دیکھنے کے لیے کھیل کے گراؤنڈ میں جانے سے اگر کسی واجب کا ترک لازم نہ آتا ہو مثلاً اس سےنماز ترک نہ ہوتی ہو یا پردہ کےمقام کو دیکھنا لازم نہ آتاہو اور نہ ہی اس سے کوئی کینہ اور دشمنی پیدا ہوتی ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ، لیکن افضل یہ ہےکہ اسے ترک کردیا جائے کیونکہ یہ ’’لھو‘‘ ہے اور اکثر و بیشتر صورتوں میں ایسے مواقع پر حاضری سے واجب ترک ہو جاتا ہے اور فعل حرام کا ارتکاب لازم آتا ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص454
Flag Counter