Maktaba Wahhabi

656 - 2029
داڑھی بڑھانا اور مونچھیں پست کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اَرَئَ یْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰھَہٗ ھَوٰہُ} (پارہ نمبر ۱۹ سورۂ فرقان آیت نمبر ۴۳) ایک مسلمان تک یہ دعوت پہنچ جاتی ہے کہ داڑھی بڑھانا اور مونچھیں پست کرنا رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے پھر بھی وہ داڑھی نہیں بڑھاتا اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے تو کیا اس آیت کی رو سے اس نے شرک کیا ہے؟   (محمد یونس شاکر،نوشہرہ ورکاں)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اگر واقعی اس نے اپنی ہوٰی و خواہش کو الٰہ بنا رکھا ہے تو وہ شرک کا مرتکب ہوا ہے۔ اور اگر اس نے ہوٰی و خواہش کو الٰہ تو نہیں بنایا مگر کسی وقت خواہش سے مغلوب ہوکر داڑھی کٹاتا یا منڈاتا ہے یا کسی اور گناہ کا ارتکاب کرتا ہے بشرطیکہ وہ گناہ شرک نہ ہو تو وہ مجرم و گناہ گار ضرور ہے شرک کا مرتکب نہیں۔           ۳۰ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۴ھ   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 751
Flag Counter