سر کے بالوں کی روازانہ کنگھی کرسکتا ہے یا وقفے..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ سر کے بالوں کی روازانہ کنگھی کرسکتا ہے یا وقفے کے ساتھ جبکہ حدیث مبارکہ ہے کہ اپنے بالوں کی حفاظت کرو؟ )حافظ خالد محمود( الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! وقفے کے ساتھ کرے کیونکہ ایک حدیث میں روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا گیا ہے۔ 2 [(( نَھٰی اَنْ یَمْتَشِطَ اَحَدُنَا کُلَّ یَوْمٍ۔ )) ’’ منع فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ہم میں سے ایک روزانہ کنگھی کرے۔ ‘‘ ] وقفہ و ناغہ سے کنگھی کرنا حفاظت و اکرامِ شعر کے منافی نہیں۔ ’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا ہے۔ ‘‘3 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 2 مشکوٰۃ، کتاب الطہارۃ، باب مخالطۃ الجنب وما یباح لہ الفصل الثالث 3 ابو داؤد، کتاب الترجل ، ترمذی، کتاب اللباس، باب ماجاء فی النہی عن الترجل الاغبا قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 760 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |