Maktaba Wahhabi

677 - 2029
لیچ کریم چہرے کے بالوں کی رنگت کالے سے براؤن کرتی ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جنابِ محترم! ایک بلیچ کریم چہرے کے بالوں کی رنگت کالے سے براؤن کرتی ہے جبکہ دوسری چہرے کے بال اُتار دیتی ہے تو دونوں صورتوں میں حکم بتادیں؟  2       ریڈیو سعودی عرب سن رہا تھا کسی سامع کے سوال کے جواب میں محترم سعید عابدی فرمارہے تھے کہ علماء نے اس بارے میں فتویٰ دیا ہے کہ اگر عورت کے چہرے کے بال اس قدر زیادہ ہیں جس سے چہرہ بدنما لگتا ہے۔ جیسے بعض کی داڑھی اور مونچھیں بہت ہی نمایاں ہوتی ہیں تو ایسی صورت میں چہرے کے بال صاف کرسکتی ہے تو محترم عبدالمنان صاحب اس فتویٰ کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں۔ نیز اگر مونچھیں بڑی بڑی ہیں تو ان کی نمایاں صورت کو کم کرنے کے لیے بڑے بڑے جو بال ہیں ہاتھ سے کھینچ دیں تو کیا ان دونوں صورتوں میں فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰہِ ط)النسآئ:۱۱۹]( اور ان سے کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی صورت کو بگاڑ دیں۔ ‘‘ ] … کی زد میں ہیں۔ اس آیت کی بھی وضاحت کریں؟      )عبدالرؤف(  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! 1 درست نہیں کیونکہ سفید بالوں کو سیاہ کے علاوہ کسی دوسرے رنگ سے رنگنے کی ترغیب آئی ہے نہ کہ سیاہ بالوں کو۔ 4 پھر چہرے کے بال نوچنے اور اتارنے والیوں پر رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت بھیجی ہے۔ 5  2       آپ نے ریڈیو سعودی عرب سے جو فتویٰ سنا وہ درست نہیں۔              ۱۳، ۱، ۱۴۲۴ھ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 4  مسلم، کتاب اللباس، باب استحباب خضاب الشیب بصفرۃ وحمرۃ و تحریمہ بالسواد 5  بخاری، کتاب التفسیر، سورۃ الحشر   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 763
Flag Counter