Maktaba Wahhabi

684 - 2029
جس گھر میں تصویر ہو اس گھر میں رحمت کافرشتہ نہیں آتا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ جس گھر میں تصویر ہو اس گھر میں رحمت کافرشتہ نہیں آتا، اگر کوئی گھر میں ایسی تصویر لٹکائی ہو جس میں مسجد نبوی، بیت اللہ شریف اور اس کے اردگرد جو آدمی طواف کررہے ہوں ان کی شکلیں بنائی ہوئی ہوں تو کیا یہ تصویر بھی اس تصویر میں شامل ہوگی؟         (حافظ خالد محمود)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! آپ لکھتے ہیں: ’’ بیت اللہ شریف اور اس کے اردگرد جو آدمی طواف کررہے ہوں ان کی شکلیں بنائی ہوئی ہوں تو کیا یہ تصویر بھی اس تصویر میں شامل ہوگی؟ ‘‘ ہاں! شامل ہوگی بلکہ ہر ذی روح کی تصویر خواہ ہاتھ سے بنائی گئی ہو خواہ کیمرہ سے ممنوع تصویر میں شامل ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہر تصویر بنانے والا جہنمی ہے اس کی ہر تصویر کے بدلے میں جو اس نے بنائی ہوگی ایک شخص بنایا جائے گا جو اسے جہنم میں عذاب دے گا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا پس اگر تم نے تصویر ضرور ہی بنانی ہو تو درخت کی اور ایسی چیز کی تصویر بناؤ جس میں روح نہ ہو۔ ‘‘] 1       ۲۵، ۱۱، ۱۴۲۳ھ  1  صحیح بخاری، کتاب البیوع، باب بیع التصاویر ، صحیح مسلم، کتاب اللباس، باب لا تدخل الملائکۃ بیتا فیہ کلب۔     قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 771
Flag Counter