Maktaba Wahhabi

705 - 2029
’’ذہب مقطع‘‘ والی حدیث : {نَہٰی رَسُوْلُ اﷲِ عَنْ لُبْسِ الذَّہَبِ اِلاَّ مُقَطَّعًا} السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ شیخ ناصر الدین البانی صاحب کی تحقیق سے قطع نظر بتائیں کہ ’’ذہب مقطع‘‘ والی حدیث : {نَہٰی رَسُوْلُ اﷲِ عَنْ لُبْسِ الذَّہَبِ اِلاَّ مُقَطَّعًا}1  سے تو مردوں کے لیے بھی ’’ذہب مقطع‘‘ جائز معلوم ہوتا ہے کیونکہ حدیث مطلق ہے اس کا کیا جواب ہے بمطابق نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم ؟                  ریاست علی قلعہ دیدار سنگھ 1 ابوداود ، نسائی ، مسند احمد وغیرہ  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حدیث : {نَہٰی رَسُوْلُ اﷲِ عَنْ لُبْسِ الذَّہَبِ اِلاَّ مُقَطَّعًا} [منع کیا رسول اللہ نے سونا پہننے سے مگر ٹکڑے ٹکڑے کیا ہوا]کے الفاظ ہی بتا رہے ہیں کہ اس حدیث میں ان کو منع کیا جا رہا ہے جن کے لیے سونا پہننے کی اجازت ہے اور مردوں کے لیے تو سونا پہننے کی اجازت ہی نہیں اس جواب کی بنیاد البانی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کی تحقیق ہے  آپ ان کی کتاب آداب الزفاف بغور پڑھیں آپ کے اس قسم کے سوالات واشکالات دور ہو جائیں گے ان شاء اللہ تعالیٰ              ۲۴/۱۲/۱۴۰۷ہـ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 511
Flag Counter