Maktaba Wahhabi

717 - 2029
علمائے کرام جنہوں نے اپنی ویڈیو کیسٹیں بنوائی ہیں..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہم نے اپنی مسجد میں اسلامی کتب کی لائبریری بنائی ہوئی ہے اور اس میں آڈیو اور ویڈیو کیسٹیں بھی ہیں جس میں جید علمائے کرام علامہ احسان الٰہی۔ مولانا یزدانی اور عبدالرشید ارشد وغیرہ کے مناظروں کی کیسٹیں ہیں جس کو بعض سلفی بھائی بت فروشی کے نام سے تعبیر کرتے ہیں بیان فرمائیں کیا وہ علمائے کرام جنہوں نے اپنی ویڈیو کیسٹیں بنوائی ہیں جبکہ وہ بھی صاحب علم وفضل ہیں اگر یہ شرعی طور پر جائز یا ناجائز ہیں تو کتاب وسنت کی روشنی میں دلائل کے ساتھ جواب ارسال فرمائیں ؟                    عبدالقیوم ساہیوال  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ویڈیو کیسٹ تصویر کی بناء پر شرعاً درست نہیں صحیح بخاری ص ۸۸۱ ج۲ میں ہے : {عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیّصلی اللہ علیہ وسلم أَنَّھَا أَخْبَرَتْہٗ أَنَّہَآ اشْتَرَتْ نُمْرُقَۃً فَیِہَا تَصَاوِیْرُ ، فَلَمَّا رآہَا رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم قَامَ عَلَی الْبَابِ ، فَلَمْ یَدْخُلْ، فَعَرَفَتْ فِیْ وَجْہِہِ الْکَرَاہِیَۃَ ، وَقَالَتْ : یَا رَسُوْلَ اﷲِ أَتُوْبُ إِلَی اﷲِ وَإِلٰی رَسُوْلِہٖ مَاذَا أَذْنَبْتُ؟ قَالَ : مَا بَالُ ہٰذِہِ الْنُمْرُقَۃِ قَالَتْ : اِشْتَرَیْتُہَا لِتَقْعُدَ عَلَیْہَا وَتَوسَّدَہَا ۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ أَصْحَابَ ہٰذِہِ الصُّوَّرِ یُعَذَّبُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، وَیُقَالُ لَہُمْ : أَحْیُوْا مَا خَلَقْتُمْ ۔ وَقَالَ : إِنَّ الْبَیْتَ الَّذِیْ فِیْہِ الصُوَّرُ لاَ تَدْخُلُہُ الْمَلاَئِکَۃُ}  [عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے  کہ اس نے ایک تکیہ خریدا جس میں تصویریں تھیں جب رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو دروازے کے پاس کھڑے ہوئے اور داخل نہ ہوئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ پر ناگواری کے آثار دیکھے اس نے کہا میں نے کہا اے اللہ کے رسول  صلی اللہ علیہ وسلم میں اللہ اور اس کے رسول  صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف توبہ کرتی ہوں میں نے کیا گناہ کیا ہے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس تکیہ کا کیا حال ہے میں نے کہا میں نے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خریدا ہے تاکہ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بیٹھیں اور تکیہ لگائیں رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان تصویروں کو بنانے والے کو قیامت کے دن عذاب کیا جائے گا اور ان کو کہا جائے گا جو تم نے بنایا تھا اس کو زندہ کرو اور آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس گھر میں تصویریں ہوں اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے] رہی یہ بات کہ فلاں صاحب بڑے عالم فاضل تھے اور یہ کام کرتے یا کرواتے تھے تو معلوم ہونا چاہیے کہ دین میں حجت ودلیل کتاب وسنت ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول محمد رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی کا قول یا عمل یا تقریر دین میں حجت ودلیل نہیں اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کو کتاب وسنت پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔   ۲۰/۷/۱۴۱۹ہـ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 514
Flag Counter