Maktaba Wahhabi

729 - 2029
ہمارے بعض حضرات داڑھی رکھ کر کتراتے ہیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ داڑھی کے متعلق مسئلہ صادر فرمائیں کیونکہ ہمارے بعض حضرات داڑھی رکھ کر کتراتے ہیں اور اوپر ونیچے سے (ٹھپ) استرے سے صاف کرتے ہیں برائے مہربانی سنت کے بارے وضاحت فرمائیں؟       ایم رحمت علی رسولنگر یکم فروری1993  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! داڑھی رکھنا بڑھانا فرض ہے کیونکہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چیز کا (امر) حکم دیا ہے اور کوئی ایسا قرینہ موجود نہیں جو ا س کو ندب پر محمول کر سکے اس لیے یہ نظریہ کہ ’’داڑھی رکھنا بڑھانا سنت ہے یا کوئی رکھ لے تو ثواب ہے نہ رکھے تو گناہ نہیں‘‘ سراسر خطا ہے پھر اس سے آپ یہ بھی بخوبی سمجھ سکتے ہیں کہ داڑھی کترانا ، منڈانا ، خط یا لفافہ بنانا اور اوپر نیچے سامنے کسی طرف سے استرے یا قینچی وغیرہ کے ساتھ ٹھپ درست نہیں کیونکہ ان سب چیزوں میں داڑھی بڑھانے والے نبوی امر وحکم کی خلاف ورزی ہے ۔ واللہ اعلم                    ۱۱/۸/۱۴۱۳ہـ   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 522
Flag Counter