Maktaba Wahhabi

741 - 2029
کیا عورتیں بال کاٹ سکتی ہیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا عورتیں بال کاٹ سکتی ہیں مسلم کی ایک حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بال کندھوں تک تھے ۔ محمد امجد آزاد کشمیر  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کے واصلہ ومستوصلہ کو لعنت کرنے والی احادیث سے پتہ چلتا ہے اس وقت عورتیں بال کٹوایا نہیں کرتی تھیں صرف حج یا عمرہ سے احرام کھولتے وقت عورتیں بال کٹواتی تھیں آپ کی پیش کردہ روایت مرفوع نہیں کیونکہ اس میں رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے قبل کا ذکر نہیں نہ صراحۃً نہ اشارۃً۔             ۱۵/۱/۱۴۲۰ہـ   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 526
Flag Counter