Maktaba Wahhabi

745 - 2029
گرمی کی وجہ سے کم کپڑوں میں نماز پڑھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ  میرے پاس قمیص پاجامہ کوٹ وغیرہ ہے۔ گرمی کی وجہ سے ایک رومال اوڑھ کر اور پائجامہ پہن کر نماز پڑھاتا ہوں۔ نصف حصہ پیٹ کا اور ناف کے نیچے چار انگل اور کبھی دو انگل کھلارہتا ہے۔ ایسی حالت میں نماز ہوتی ہے یا نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ستر کی جگہ کو ڈھانپ کر نماز پڑھے تو نماز ہوجائے گی۔ مگر افضل یہ ہے کہ  کپڑے پہن کر نماز پڑھے۔ کیونکہ آپﷺ کا زیادہ عمل اسی پر رہاہے۔ واللہ اعلم  (20 دسمبر 1937ء)   فتاویٰ  ثنائیہ جلد 01 ص 534
Flag Counter