کالی شلوار پہننے کا حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا عورت یا مرد کا کالی شلوار پہننا جائز ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ جہنمیوں کا لباس ہے کیا یہ بات صحیح ہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جی ہاں ،جائز ہے ،اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ بشرطیکہ آپ شیعوں کی طرح کسی خاص عقیدے سے نہ پہنیں۔ شریعت میں ہر وہ لباس پہننا جائز ہے جو ساتر اور کسی غیر مسلم کے لباس سے مشابہ نہ ہو۔ ایسی کوئی حدیث میرے علم میں نہیں ہے ،جس میں کالے لباس کو جہنمیوں کا لباس قرار دے کر اسے پہننے سے منع کیا گیا ہو۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |